You are currently viewing ضلع کرم میں فوجی جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

ضلع کرم میں فوجی جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں آئی اے ڈی دھماکے میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہر گز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.