You are currently viewing ضلع خیبر: سرچ آپریشن کے دوران خالی مکان سے خودکش جیکٹ برآمد

ضلع خیبر: سرچ آپریشن کے دوران خالی مکان سے خودکش جیکٹ برآمد

خیبر (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سرچ آپریشن کے دوران سلطان خیل میں مکان سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے جس مکان سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی وہ خالی تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی علی مسجد سے گرفتار مشکوک شخص سے تفتیش کے بعد کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ضلع خیبر میں واقع علی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.