You are currently viewing صوبہ پنجاب میں آشوب چشم بے قابو ہو گیا، ایک لاکھ افراد متاثر

صوبہ پنجاب میں آشوب چشم بے قابو ہو گیا، ایک لاکھ افراد متاثر

لاہور (ڈیسک) صوبہ پنجاب میں آشوب چشم بے قابو ہو گیا، تقریباً ایک لاکھ افراد آشوب چشم کے مرض سے براہ راست متاثر ہو چکے ہیں۔
محکمۂ صحت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں آنکھ کی بیماری کے مریضوں کے باعث بازار سے دوائیں ملنا مشکل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بیماری سے متعلق ڈراپس (قطرے) کم یاب ہو گئے ہیں یا پھر مل ہی نہیں رہے۔
اسی طرح عرق گلاب کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث بازار میں ایک طرف اس کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ گلاب کا عرق ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
مرض سے متاثرہ افراد مذکورہ دوائوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
میڈیکل اسٹور کے عملے نے بتایا کہ ایک سے مارکیٹ میں طلب بہت زیادہ ہو چکی ہے جب کہ سپلائی نہیں مل رہی جس کے باعث دکانوں پر متعلقہ دوائوں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق اسکول پیر تک بند رکھے جائیں گے۔
یا درہے کہ آشوب چشم ایک متاثرہ شخص سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے والا مرض ہے، یہی وجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شہری اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔