You are currently viewing صوبوں کا کام تعلیم، صحت کی فراہمی ہے، ایئر لائن خریدنا نہیں، مفتاح اسماعیل

صوبوں کا کام تعلیم، صحت کی فراہمی ہے، ایئر لائن خریدنا نہیں، مفتاح اسماعیل

کراچی (نیوز ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ ائیر لائن نہیں خرید سکتا، یہ سیاسی باتیں ہیں۔
نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.