اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پنڈی جلسے میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلامیہ پر الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے والے اراکین کی جگہ پر ضمنی الیکشن کرا دیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 60دن کے اندر مستعفی ہونے والوں کی جگہ پر الیکشن کرا دیا جائے گا۔ ترجمان ای سی کے مطابق کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر 7 کروڑ روپے خرچ آئے گا، ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کا انعقاد ایک مشکل عمل ہے لیکن ہم قانون کے پابند ہیں۔
اس سے قبل بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک مشکل کام تھا لیکن ہم نے کیا۔ ضمنی الیکشن کرانا بھی آسان کام نہیں ہے لیکن قانون کے مطابق اس پر عمل درآمد کرا دیا جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے دوبارہ الیکشن پر 22 ارب روپے تک کا خرچ آئے گا، اگر پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں تحلیل کی جاتی ہیں تو 4 سو سے زائد حلقوں میں ضمنی انتکابات کرانا پڑیں گے۔ ہم ہدایات کے مطابق عمل کے لیے تیار ہیں۔
