You are currently viewing صرف 29فیصد پاکستانی خواتین بینک اکاﺅنٹس رکھتی ہیں

صرف 29فیصد پاکستانی خواتین بینک اکاﺅنٹس رکھتی ہیں

اسلام آباد(ڈیسک)صرف 29فیصد پاکستانی خواتین بینک اکاﺅنٹس رکھتی ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے بینک اکاﺅنٹس دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صنفی تضاد کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالہ سے ایس بی پی نے بھی خواتین کے کاروباری اداروں کو مالیات تک آسان رسائی کے ساتھ ساتھ ملک کے دور دراز علاقوں میں دیہی خواتین کو بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیا ہے تاکہ معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں خواتین کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا جا سکے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.