اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ صرف پرتعیش اورغیرضروری اشیا کی درآمدات پرپابندی لگائی گئی ہے۔
اتوارکواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ صنعتی خام مال کی درآمد پرکوئی پابندی نہیں ، پابندی صرف پرتعیش اورغیرضروری اشیا کی درآمد پر لگائی گئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ سینیٹری پیڈز، ڈائپرز اوران کے خام مال پرکوئی پابندی نہیں کیونکہ یہ ضروری اشیا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سرکاری وضاحت پیرکوجاری ہوگی۔