You are currently viewing صدر کا عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کا اعلان

صدر کا عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کا اعلان

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت میں سزاں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔ سزاں میں کمی کا اطلاق سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہو گا۔ قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر سزاں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کی سزاؤں میں بھی کمی نہیں ہو گی۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔