You are currently viewing صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے ہیں، ایرانی صدر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے ہیں، ایرانی صدر

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:01/01/2021 16:07
  • Reading time:1 mins read

تہران (ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہ  امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے صدام حسین ثابت ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی نشری تقریر میں کہا کہ صدام حسین نے 8 سال جنگ مسلط رکھی جس کا خاتمہ ان کے اقتدار سے ہٹنے پر ہوا، اسی طرح صدر ٹرمپ نے بھی ہم پر 3 سال جنگ مسلط کی اور وہ بھی آئندہ تین ہفتوں میں اقتدار سے نکال باہر ہوجائیں گے۔

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ایران کی حمایت یافتہ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020 کو بغداد ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھیں اور مئی 2018 میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پردستبردار ہوگئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.