You are currently viewing صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی

صدر ٹرمپ نے امیگریشن پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کر دی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:02/01/2021 12:28
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کی پابندیوں سے متعلق اپنے اس سے قبل کے حکم میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

اس اقدام سے ان ہزاروں غیر ملکی افراد کے گرین کارڈ اور ملازمت کی درخواستوں پر پیش رفت رک جائے گی جو امریکہ جانے کے منتظر ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ عارضی پابندی گزشتہ سال عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد کرونا وائرس کے بحران کے باعث بے روزگار ہونے والے لاکھوں امریکیوں کی ملازمتوں کا تحفظ کرنا ہے۔اس پابندی کا اطلاق گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا اور اسے تین ماہ کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ لیکن جون میں اس کی معیاد ختم ہونے کے موقع پر پابندی میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی تھی۔ان پابندیوں کے خلاف امریکہ کی ٹیک کمپنیوں نے بطور خاص آواز اٹھائی تھی جو زیادہ تر اعلی مہارت کے حامل غیر ملکی کارکنوں پر انحصار کرتی ہیں۔ جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سیاسی مخالفین نے بھی اس اقدام پر نکتہ چینی کی تھی۔صدرٹرمپ نے یہ پابندیاں ایک صدارتی حکم نامے کے تحت عائد کی تھیں اور صدراتی فرمان کے ذریعے ہی اس میں توسیع کی ہے، جب کہ نئے صدر کے پاس یہ فرمان فوری واپس لینے کا اختیار ہو گا۔امریکہ میں اس وقت کم ازکم دو کروڑ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے روزگار سے محروم ہونے کے بعد حکومت سے بے روزگاری الانس لے رہے ہیں۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.