You are currently viewing صدر نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

صدر نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ قومی اسمبلی نے مدت ختم ہونے سے قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی بھی برہم ہوگئے تھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے کئی بلوں کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔
پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان، نیشنل پارٹی اور پشتونخوامیپ نے بل کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کے احتجاج پر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔
بعد ازاں سینیٹ میں آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ سے کچھ متنازع شقیں نکال کر دوبارہ پیش کیا گیا جسے سینیٹ نے منظور کیا۔
بعدازاں قومی اسمبلی نے بھی ترمیم شدہ بل کی منظوری دیکر اسے قانون بنانے کے لیے سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی تھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.