اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق صدر مملکت نے بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔
صدر مملکت نے شہدا کے لئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے شہدا کو وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 22, 2023
صدر مملکت نے شہداء کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا
صدر مملکت کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ pic.twitter.com/9DK5bTshsB