You are currently viewing صدر مملکت کا اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر اظہار افسوس

صدر مملکت کا اومان کے سلطان قابوس کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سلطنت اومان کے حکمران سلطان قابوس کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی ٹویٹ میں کہا کہ عالمی امن اور اومان کیلئے سلطان قابوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچے بھائی ہونے کے ناطے سے سلطان قابو س نے پاکستان اومان دوستی کو یقینی بنایا ۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.