اسلام آباد (ڈیسک) صدر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلیے نماز کی علیحدہ جگہ نہیں ، نہ داخلے کی اجازت ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں۔ سی ڈی اے نے ایوان صدر کو رپورٹ میں بتایا کہ دعوۃ اکیڈمی کی پالیسی کے تحت صرف ایک گیلری خواتین کیلیے مختص ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مرکزی ہال میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں۔

صدر مملکت عارف علوی کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:06/12/2022 19:49
- Post category:اسلام آباد / پاکستان
- Post last modified:06/12/2022 19:49
- Reading time:1 mins read
Tags: اسلام آباد, پاکستان نیوز, خواتین نماز پابندی کا نوٹس, ڈاکٹر عارف علوی, صدر مملکت, فیصل مسجد, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7