اسلام آباد (ڈیسک) صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فوج پر تنقید سے خبردار کردیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر پارٹی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کے خلاف تنقید سے باز رکھیں۔ ذرائع کے مطابق صدر نے عمران خان کو بتایاکہ فوج کی عزت اس کی ریڈ لائن ہے اسے پار نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تنبیہ کے بعد ”پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی “ کے نام سے چلنے والے واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کا پیغام شیئر کیا گیا جس میں کسی بھی فورم پر نئے آرمی چیف پر تنقید سے باز رہنے کا کہا گیا اور مذکورہ ہدایت پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف پر تنقید نہیں ہوگی، ادارے کے ساتھ لڑائی نہیں کی جاسکتی۔

صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان کو فوج کی ریڈلائن سے خبردار کردیا
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:06/12/2022 18:08
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:06/12/2022 18:08
- Reading time:1 mins read
Tags: اسلام آباد, پاکستان نیوز, چیئرمین پی ٹی آئی, خبردار کردیا, صدر مملکت, عارف علوی, عمران خان, فوج ریڈ لائن, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7