لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر آج شام ایوان صدر سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا۔ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور عارف علوی کی ملاقات پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آج شام ہی واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی 45 منٹ ملاقات ہوئی، فواد چوہدری
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 17:43
- Post category:پاکستان / سیاست / لاہور / ملاقات
- Post last modified:24/11/2022 17:43
- Reading time:1 mins read
Tags: arif alvi, imran khan, lahore, meeting, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news