You are currently viewing صدر تھانے پر عدالتی چھاپہ، حبس بے میں رکھے گئے باپ بیٹا بازیاب

صدر تھانے پر عدالتی چھاپہ، حبس بے میں رکھے گئے باپ بیٹا بازیاب

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:10/09/2022 18:48
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج XI ساؤتھ کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے انٹرنیشنل لائرز فورم کی ٹیم کے ہمراہ صدر تھانے پر چھاپہ مار کر 3 روز سے حبس بے جا میں رکھے گئے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرالیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کو دی گئی درخواست نمبر2022 /2176 میں مسماۃ پریمی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نارائن اور بیٹے ہری رام کو صدر پولیس نے 3 روز سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے جبکہ رہائی کے عوض 70 ہزار روپے رشوت طلب کیے جارہے ہیں. آئی ایل ایف کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں تحسین منظور راجپوت ایڈو وکیٹ، بیرسٹر سید جعفر عباس جعفری، جمشید علی خواجہ ایڈووکیٹ، محمود خان ایڈووکیٹ اور عبدالسعید ودیگر نے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کے ہمراہ صدر تھانے پر چھاپہ مارکر لاک اپ میں 3 روز سے قید مذکورہ دونوں مغویوں کو بازیاب کروا کر SHO اور ڈیوٹی آفیسر کو پیر کے روز عدالت طلب کرلیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایل ایف کے چیئر مین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اقلیتوں پر کسی بھی قسم کا ظلم و ستم ہر گزبرداشت نہیں کریں گے.