You are currently viewing صدرِ مملکت نے سپلیمنٹری فنانس بل 2023ء کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت نے سپلیمنٹری فنانس بل 2023ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ڈیسک) صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سپلیمنٹری فنانس بل 2023ء کی منظوری دے دی، بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75کے تحت دی گئی۔
مذکورہ بل 20 فروری پیر کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا ، اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی بڑی تعداد کے موجودگی میں بل منظور کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری بل پیش کیا تھا۔
قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد فنانس سپلیمنٹری بل 2023ء منظوری کے لیے ایوان صدر بھجوا یا گیا تھا، اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر ڈاکٹر علوی سے ملاقات بھی کی تھی، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے تناظر میں قانون کے نفاذ کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں صدر نے بل کی فوری منظوری کی یقین دہانی کرائی تھی، صدرنے بل کے ایکٹ بننے میں اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ بل میں 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پروگرام کی بحالی میں تمام شر ائط کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔
بل کی منظوری اور نفاذ کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم سے اگلی سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو جائیں گے۔
وزیرِ خزانہ نے امید کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات اور آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پروگرام کی بحالی کے بعد ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستانی اکانومی تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہو سکے گی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.