اسلام آباد (ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ صدر نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مظبوط بنانے اور آرمی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔
آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
