You are currently viewing صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، دیگر کے مسترد

صدارتی انتخاب: زرداری اور اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور، دیگر کے مسترد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے فہرست آویزاں کردی گئی۔
ریٹرنگ افسر نے باقی 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔
یاد رہے کہ 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
قبل ازیں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی پر صدارتی امیدواروں کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا۔
صدارتی امیدواروں نے اعتراض میں کہا کہ محمود خان اچکزئی اداروں، ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ سنی تحریک کونسل نے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کی وجہ سے ان کو صدارتی امیدوار بنایا۔
صدارتی امیدواروں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پاکستان مخالف آدمی ہیں، انہوں نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اسلام آباد میں ایڈووکیٹ اصغر علی مبارک ، آزاد امیدوار وحید کمال اور شہری عبدالقدوس نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.