You are currently viewing صحافت کے نام پرتوڑپھوڑ،گھیراﺅ جلاﺅ اور تشدد پر اکسانے والا نجم سیٹھی بے نقاب ہوچکاہے

صحافت کے نام پرتوڑپھوڑ،گھیراﺅ جلاﺅ اور تشدد پر اکسانے والا نجم سیٹھی بے نقاب ہوچکاہے

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:26/11/2021 17:11
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صحافت کے نام پرتوڑپھوڑ،گھیراﺅ جلاﺅ اور تشدد پر اکسانے والا نجم سیٹھی بے نقاب ہوچکاہے،میڈیا کو ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہئیے۔

وزیر مملکت نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا میں کہاں صحافی تشدد پر اکساتا ہے؟بطور صحافی نجم سیٹھی کیسے تشدد کی طرف مائل کررہا ہے؟ فرخ حبیب نے سوال اٹھایا کہ کیا معاشرے کی اصلاح ایسے ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی بے نقاب ہوچکاہے، میڈیا کو بھی ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہئیے۔