You are currently viewing شیری رحمن دنیا کی 25بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

شیری رحمن دنیا کی 25بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

کراچی (ڈیسک) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے 2022ء کی 25 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی شیری رحمن کا نام بھی شامل ہے۔
جریدے نے شیری کو ’تحمل سے گفت و شنید کرنے والی خاتون‘ کے اعزازی لقب سے نوازا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے بھی شیری کی تعریف کی ہے۔
گزشتہ ماہ کوپ 27 میں شیری رحمٰن نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر دنیا کو آگاہ کیا تھا ۔
نکولا اسٹرجن نے کہا کہ شیری رحمٰن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ناانصافی کو اجاگر کیا،شیری نے اپنی دلیل کی طاقت سے ترقی یافتہ ممالک کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیری رحمٰن نے بتایا کہ عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان بات چیت کامیاب نہیں ہو رہی۔
شیری رحمٰن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار کمیونٹیز اور ممالک کی نمائندگی کی، امید ہے کہ وہ ماحولیاتی انصاف اور عالمی مالیاتی اصلاحات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔