You are currently viewing شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع

شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے مزید موقع دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔
دریں اثناء شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.