You are currently viewing شیخوپورہ جلسے نے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی، بیرسٹر سیف

شیخوپورہ جلسے نے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی، بیرسٹر سیف

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شیخوپورہ جلسے نے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
لاہور کے نواح شیخوپورہ میں مریم نواز کے جلسے میں لوگوں کی عدم دلچسپی پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شیخو پورہ کا شو فل فلاپ ہو گیا، لوگوں میں نواز شریف کتنے مقبول ہیں پتہ چل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مریم بی بی تنگ گلیوں میں ہی جلسیاں کیا کریں تاکہ مجمع کا تاثر قائم کیا جا سکے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم بی بی کے ابا 4 سال تک عدالتوں کے مفرور رہے، پاکستان میں انقلاب کے کھوکھلے دعوے کرنے آ رہے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن والے لوگوں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے موٹر سائیکلوں کی آفر کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 10ارب روپے اپنی تشہیر پر لگا دیے، مریم کے ابا کا استقبال گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر نہیں بلکہ ہتھکڑیاں پہنا کر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر مریم کے ابا ہر روز اپنا بیانیہ تبدیل کر رہے ہیں، میاں صاحب لندن سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ساتھ لیتے آئیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.