لاہور(اسٹاف رپورٹر)1962ء میں فلم چراغ جلتا رہا سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے فنکار محمد علی کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے ۔
دو دہائیوں تک دلوں پر راج کرنے والے اس فنکار نے اپنے کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔
محمد علی جتنے بڑے اداکار تھے اس سے بڑھ کر انسانیت کے خدمت گارتھے، انھوں نے کئی فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا اور آخری وقت تک انسانیت کی خدمت میں کوشاں رہے ۔
رعب دار آواز کے مالک محمد علی پہلے صداکار بنے پھر فلمسٹار،ریڈیو سے جذبات کے اظہار کا فن ایسا ہاتھ آیا کہ فلموں میں گیت ہوں یا مکالمے محمد علی کافن عروج پر دکھائی دیتا تھا۔
فن اداکاری میں اپنے جوہر دیکھانے والے فنکار محمد علی آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔