اسلام آباد(ڈیسک)گلوکار شہزاد رائے کے نئے گانے کون کس کا آدمی ہے کے لئے شائقین نے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔
گزشتہ روز شہزاد رائے کے اس گانے کو ریلیز کیا گیا جسے یوٹیوب کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔ صارفین نے اس گانے کو سراہتے ہوئے لکھاکہ اس گانے کی وڈیو کو بہت اچھے اور مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے او ر پوری دنیا میں کیا ہورہا ہے اسے بھی بہت اچھے طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔