کراچی (ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھرکہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اورعزیز آباد سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔