You are currently viewing شہر قائد میں کل سے سمندری ہوائیں بحال، درجہ حرارت میں کمی کا امکان

شہر قائد میں کل سے سمندری ہوائیں بحال، درجہ حرارت میں کمی کا امکان

کراچی (ڈیسک) شہر قائد میں کل سے سمندری ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے درجہ حرارت کم اور موسم قدرے خوش گوار ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند روز سے بھارتی علاقے راجستھان سے آنے والے مون سون سسٹم کے سبب سمندری ہوائیں متاثر ہوئی تھیں جس کے باعث شہر میں موسم میں شدید گرمی محسوس کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے بتایا کہ کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ اگلے چندروز میں کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
کل سے کراچی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر دونوں مہینے قدرے گرمی میں گزریں گے ، ان دونوں مہینوں میں درجہ حرارت 35سے زیادہ رہنے کا امکان ہے البتہ نومبر کے ماہ میں موسم میں تبدیلی رہنما ہو گی جو آہستہ آہستہ سردیوں کی آمد کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔