You are currently viewing شہر قائد میں ڈائریا اور گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

شہر قائد میں ڈائریا اور گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔
جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ ڈائریا کے کیسز میں معمول سے 10 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان کے بعد سے ڈائریا اور گیسٹرو میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور یومیہ 25 سے 30 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ ملٹی پل ڈس آرڈر ہونے کے باعث ڈائریا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
طبی ماہرین نے ڈائریا اور گیسٹرو سے بچاؤ کے لیے پانی ابال کر پینے کا مشورہ دیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.