You are currently viewing شہر قائد میں مطلع ابر آلود، کچھ علاقوں میں ہلکی و تیز بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں مطلع ابر آلود، کچھ علاقوں میں ہلکی و تیز بوندا باندی کا امکان

کراچی (ڈیسک) شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئندہ ایک روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 25ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں چلنے والی ہوائوں میں نمی کا تناسب 56فیصد ہے ، 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں اپنے ساتھ بادل لیے ہوئے ہیں۔
ملک کے دیگر حصوں بلوچستان میں موسم سرد اور مطلع صاف ہے البتہ کہیں کہیں بادلوں کے چھوٹے بڑے ٹکڑے موجود ہیں۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت سینٹی گریڈ بتایا جا رہا ہے جب کہ وہاں پر ہوا میں نمی 77فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔