You are currently viewing شہر قائد میں سال ِنو کے آغاز پرہو ائی فائرنگ سے خواتین سمیت 19 افراد زخمی

شہر قائد میں سال ِنو کے آغاز پرہو ائی فائرنگ سے خواتین سمیت 19 افراد زخمی

کراچی (ڈیسک) کراچی کےمختلف علاقوں میں نئے سال کے آغاز پرہوائی فائرنگ  کے واقعا ت میں خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ،

 فائرنگ کے نتیجے میں لوگوں کے زخمی ہونے کے سب سے زیادہ واقعات ناظم آباد میں پیش آئے۔ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا

دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں سے مختلف واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔عزیز آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں پٹاخے اور آتش گیر سامان برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گارڈن میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو پستول اور چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ اورنگی کے علاقے میں پولیس نے تین ملزمان کو غیر قانونی اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.