کراچی(ڈیسک): شہر قائد کے مختلف علاقوں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش وژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ابر رحمت برسنے کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، ڈیفنس، کھارادر اور ملیر کے علاقوں میں ژالہ باری ہوئی اور درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن، سعید آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، لیاری اور ملیر کے نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بارش کا سلسلہ 4 بجے سے فجر تک جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش صدر میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایئرپورٹ پر6.4ملی میٹر،شارع فیصل پر6اورمسرورایئربیس پر4ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔بارش کے دوران زیادہ سے زیادہ ہواکی رفتار50کلومیٹرفی گھنٹاتھی جبکہ پیرکوشہرکادرجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔
(این این آئی)