You are currently viewing شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران 856 ملزمان گرفتار

شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران 856 ملزمان گرفتار

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:05/09/2022 17:57
  • Reading time:1 mins read

کراچی (رپورٹ: جنید جاوید) کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے 856 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پولیس نے کراچی شہر میں 856 ملزموں کو گرفتار کیا۔ اس دوران پولیس اور مختلف ملزمان کے درمیان 11 مقابلے ہوئے جن میں ایک ڈاکو ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ 30 ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے گروہوں سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کی گئی جب کہ اسٹریٹ کرمنلز 137 غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔ دوسری جانب اسپیشل انسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان دھر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 93 موٹر سائیکلیں اور 4 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔