You are currently viewing شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

کراچی(ڈیسک ):شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج  صبح سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، تاہم شہرمیں کہیں تیزبارش کا امکان نہیں، شہرمیں کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پرپھسلن کے باعث متعدد موٹرسائیکل سوارگرکرزخمی ہوگئے جب کہ سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا شمال مشرق کی جانب سے 10 ناٹ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7