اسلام آباد (ڈیسک) سبکدوش وزیر اعظم محمد شہباز شریف کوایوان وزیراعظم سے رخصتی پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ایوان وزیراعظم کے سبزہ زار میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
مسلح افواج پاکستان کے چاک وچوبند دستے نے سابق وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
سابق وزیراعظم گارڈ آف آنر کے بعد وزیر اعظم ہائوس سے رخصت ہو گئے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہباز شریف کوایوان وزیراعظم سے رخصت کیا۔