You are currently viewing شہباز شریف کا واک آؤٹ سمجھ سے بالاتر ہے،وزیر خارجہ

شہباز شریف کا واک آؤٹ سمجھ سے بالاتر ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد(ڈیسک)کرونا وائرس سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے واک آؤٹ کیے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی طرف سے واک آؤٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔

شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سے متعلق اتنے اہم اجلاس کے دوران واک آؤٹ کے بعد میں درخواست کرتا ہوں کہ میاں محمد شہباز شریف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں شہبازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔ہم سب نے ملکراس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران چلے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.