You are currently viewing شہباز شریف نے آڈیو لیک کرکے اچھا کیا، پورا سائفر ہی لیک کردیں، عمران خان

شہباز شریف نے آڈیو لیک کرکے اچھا کیا، پورا سائفر ہی لیک کردیں، عمران خان

اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے.

امریکی سائفر کےحوالے سے ان کی اور ان کے پرنسپل سیکریٹری کے درمیان ہونے والی گفتگولیک ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہیکرز نے بہت اچھا کیا، انھوں نے مزید کہا کہ سائفر کے اوپر تو ابھی میں کھیلا ہی نہیں ہوں، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔ عمران خان نے آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیراعظم پر لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وغیر نے آڈیو لیک کر کے بڑا اچھا کیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کچھ سامنے آجائے گا۔