You are currently viewing شہباز شریف آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں بدعنوانی کے مرتکب نہیں ٹھہرے، نیب

شہباز شریف آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں بدعنوانی کے مرتکب نہیں ٹھہرے، نیب

لاہور (ڈیسک) آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں نیب نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔
نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل میں کسی قسم کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔
نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو نے احتساب عدالت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا نہ ہی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے شواہد سامنے آئے۔
شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا قانون کے مطابق استعمال کیا، آشیانہ ہائوسنگ کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کامران کیانی اور فواد حسن فواد بھی کسی بدعنوانی کے مرتکب نہیں پائے گئے، لہٰذا استدعا ہے کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ دے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.