اسلام آباد (ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان کی ہری بھری معیشت پر حملہ آور سیاسی ٹڈی دل عناصر کے خلاف نیب کا احتسابی اسپرے بھی ضروری ہے۔ معیشت کو لوٹنے والے ٹڈی دل گروہ کے سرغنہ شہباز شریف آج کل نیب کے احتسابی اسپرے سے چھپنے کی کوشش میں ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب میں ٹڈی دل کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں۔ دو ہزار انیس سے ہی بزدار حکومت، پی ڈی ایم اے، محکمہ زراعت سمیت متعلقہ ادارے ٹڈی دل سے بچاؤ پر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں فصلوں پر ٹڈی دل کے اثرات تخمینہ شدہ نقصانات کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ گندم اور چنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ بزدار حکومت کے بروقت حفاظتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا پاکستان کی ہری بھری معیشت پر حملہ آور سیاسی ٹڈی دل عناصر کے خلاف نیب کا احتسابی اسپرے بھی بہت ضروری ہے۔ معیشت کو لوٹنے والے ٹڈی دل گروہ کے سرغنہ شہباز شریف آج کل نیب کے احتسابی اسپرے سے چھپنے کی کوشش میں ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے لوکسٹ کنٹرول مہم کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کرنا سرویلنس اور اسپرے میں کارآمد ثابت ہو گامتاثرہ علاقوں میں فصلوں کی دوبارہ کاشت سے نقصان میں کافی حد تک کمی لائی جا چکی ہے