اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیئرمین نیب کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب سے متعلق نون لیگ کا موقف اصولی اور قانونی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیب سے متعلق اپنے تحفظات کا ہر فورم پر اظہار کرتے رہیں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ نون لیگ کا کسی بھی شخص کے کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نون لیگ اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے سے جڑی رہے گی۔