اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سےرابطہ کرکے انکے والد آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی ہے اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔