You are currently viewing شکست پر بھارتی پاگل، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو آسٹریلوی سمجھ کر گالیوں کی بوچھاڑ

شکست پر بھارتی پاگل، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو آسٹریلوی سمجھ کر گالیوں کی بوچھاڑ

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:21/11/2023 15:51
  • Reading time:1 mins read

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں شکست نے بھارتی شائقین کو پاگل کردیا، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو آسٹریلوی کھلاڑی سمجھ کر مغلظات پر مبنی پیغامات ارسال کردیئے۔
اتوار کو ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی ہار پر سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ایسے میں پاگل بھارتی شائقین نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم کو آسٹریلوی کھلاڑی سمجھ کر انسٹاگرام پر گالیوں بھرے پیغامات بھیج دیئے۔
پیر کی صبح کرکٹر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کیے جس میں بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے غیر اخلاق زبان استعمال کی گئی، جمی نیشم کے شیئر کردہ اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر خاصے وائرل ہیں۔
نیشم نے اسکرین شاٹس پر لکھا کہ” گزشتہ رات میچ نہیں دیکھا لیکن، میرا خیال ہے آسٹریلیا جیت گیا ہے؟“
کیوی آل راؤنڈر نے اپنی دوسری اسٹوری میں پوچھا کہ ”میں نے کیا چیز مِس کردی ہے؟“
علاوہ ازیں کرکٹر کی جانب سے ایک میم بھی شیئر کی گئی جس میں انھوں نے لکھا کہ ”یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو نہیں جانتے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دو الگ الگ ممالک ہیں“۔
دریں اثناء الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جیمز نیشم نے اس رویئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ کھیل لوگوں کو جذباتی بناتے ہیں لیکن آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا آنا چاہیے“۔
انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن ایسے شائقین کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔