You are currently viewing شوہر کے بعد بیٹے کے لاپتہ ہونے پر خاتون نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

شوہر کے بعد بیٹے کے لاپتہ ہونے پر خاتون نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (ڈیسک) باپ کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والا بیٹا بھی لاپتہ کردیا گیا، خاتون نے شوہر اور بیٹے کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار نے کہا کہ عرفان زہرانی 31 جنوری 2023 سے لاپتا ہے جبکہ عرفان کے والد پٹھان زہرانی 3 سال سے لاپتا ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ عرفان زہرانی باپ کی بازیابی کے لیے احتجاج کرتا رہا ہے۔ لاپتا عرفان کی والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کے بیٹے اور شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی و دیگر سے 24 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7