You are currently viewing شوہر کی سالگرہ منانے کے لیے اشنا شاہ ویانا پہنچ گئیں

شوہر کی سالگرہ منانے کے لیے اشنا شاہ ویانا پہنچ گئیں

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان کی مشہور ڈرامہ آرٹسٹ اداکارہ اشنا شاہ اپنے شوہر کی سالگرہ منانے کے لیے ان کے پاس ویانا پہنچ گئیں۔
اشنا شاہ کے شوہر اپنی مصروفیات کے سلسلے میں بیرون ملک قیام پذیر ہیں۔
اداکارہ نے شوہر کی سالگرہ منانے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا مداحوں کو بھی خوشی میں شامل کیا ہے، انھوں نے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر اپ لوٹ کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں چھائی ناامیدیوں اور افراتفری کے درمیان اپنے شاندار شوہر کی سالگرہ مناتے ہوئے انہیں زبردست سکون وعافیت کا احساس ہوا ہے۔
اپنے شوہر کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے وہ بہت زیادہ خوش و خرم نظر آ رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر کی شکر گزار ہوں کہ جن کی وجہ سے ہم اور خاندان اکٹھے ہیں،بے شک صحت کی ساتھ خوشیاں بہت معنی رکھتی ہیں۔
اپنے شوہر کو پیغام دیتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ ، برتھ ڈے بوائے- تمھارا میری زندگی میں ہونا ہی میرے لیے بہت اہم ہے ۔
اشنا پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں منفرد مقام کی حامل ہیں، ان کے کامیاب ڈراموں میں بشر مومن،حبس اور بلا شامل ہیں،کچھ پروڈکشن ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں جس میں اشنا شاہ اپنے شائقین کو جلد نظر آئیں گی۔