You are currently viewing شوبز ماڈلزکے خلاف آیف آئی اے کریک ڈاؤں جلد شروع ہوجائےگا

شوبز ماڈلزکے خلاف آیف آئی اے کریک ڈاؤں جلد شروع ہوجائےگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منی لانڈرنگ میں ماڈل ایان علی کے بعد کراچی، حیدرآباد ، لاہور ، اسلام آباد اور دیگر شہروں کی ماڈلز کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کرپشن کا پیسا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے گذشتہ 8 سالوں کے دوران پاکستانی ماڈلز کے بیرون ممالک میں ہونے کے والی تقریبات کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں جبکہ سیاستدانوں، بیورو کریٹس اور دیگر نامور اداکاروں کے بیرون دوروں اور ان کے درمیان روابط کی چھان بین شروع کی گئی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی دو درجن سے زائد ماڈلز کو زیر حراست لے کر  منی لانڈرنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی جس کے نتیجے میں اہم شخصیات کے راز کھلنے کی امکانات ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7