You are currently viewing شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی (ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ خانم آج صبح انتقال کر گئیں۔ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ بشریٰ انصاری نے خبر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ میری پیاری ماں محمودہ خانم ابھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں، اُن کا بستر پر ایک لمبا اور دکھی وقت گزرا، میری والدہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی، الوداع میری پیاری امّی جان۔ ایک اور پوسٹ میں بشریٰ نے والدہ اور بہن کی ایک یادگار ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری پیاری ماں اور خوبصورت بہن سُنبل شاہد، اللّٰہ کے گھر ایک ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے لاہور روانگی کے لیے جہاز میں بیٹھے ہوئے تصویرشیئر کی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں۔یاد رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔