You are currently viewing شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی، چھ سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی، چھ سپاہی شہید

شمالی وزیرستان (ڈیسک) فورسز سے جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3دہشت گرد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔
مقابلے میں پاک فورسز کے چھ نوجوان جام شہادت نوش کر گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللّٰہ جان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی وضاحت کے مطابق سپاہی بلال کا تعلق مردان سے ہے جب کہ نذیر بنوں کے رہنے والے تھے۔
سپاہی سید رجب اورکزئی کے علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور سپاہی بسم اللہ جان خیبر کے رہائشی تھی۔
پاک فوج کے ادارے کے کطابق حوالدار سلیم خان ٹانک کے رہنے والے تھے جب کہ جاوید اقبال کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔