You are currently viewing شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان (ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور لانس نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک کیے گئے دہشت گرد کی شناخت ضیاء اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں چار سدہ کے لانس نائیک زاہد احمد نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور شہادت کے رتبے پر سرفرار ہوئے۔