شمالی وزیرستان (ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ کی گئی
حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
