لاہور (ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔
شعیب اختر نے اداکارہ کی تعریف میں کہا کہ دیکھو یشما کی آنکھیں کس قدر خوبصورت ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں۔
شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف کرنے پر یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں ۔
یشما گل نے کہا کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں۔
اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے۔
جس پر شعیب اختر نے پھر کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیں۔
اسپیڈ اسٹار شعیب نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف بھی اشارہ کیا۔
